مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 77 ہزار 856 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 ہزار 389 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ادھر اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 20 ہزار 852 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 228 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 265 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 383 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 862 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 65 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 16 ہزار 509 ہوگئیں جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 743ہو گئی۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 140 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 980 ہو گئے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔
News ID 1899570
آپ کا تبصرہ